26 نومبر 2026 - 16:07
پاکستان: سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ 

آئی ایس پی آر  کے مطابق 20 نومبر سے بلوچستان کےضلع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں کارروائیاں کی گئیں جس دوران  بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر کو نوشکی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 نومبر کو سبی میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت روک دی گئی اور کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 نومبر کو پنجگور اور کیچ میں کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جبکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد مارے گئے۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha